اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں متعین غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کی سفار تی مصروفیات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن بلخصو ص عوامی سطح پر ان کی ذاتی مصروفیات بھی انتہائی دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں تاہم یہ غیر ملکی سفارتی شخصیات اپنی ان اعلانیہ سرگرمیوں میں بھی غیر محسوس طریقے سے اپنے ملک کے "امیج بلڈنگ " کرتے نظر آتے ہیں۔ایسی ہی مصروفیات اتوار کو پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر" نیل ہاکنز " کی دورہ پشاور کے موقع پر دیکھنے میں آئیں جنہیں انہوں نے تصاویر کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے صارفین کو محظوظ کیا،نیل ہاکنز نے پشاور کے قصہ خوانی بازار کے دورے کے بعد اپنی ٹویٹ میں "چرسی تکہ ہاؤس کے لنچ اور روایتی قہوے "کی تعریف کی۔