• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن میں الکاریز کی فتح، عالمی ٹینس کے نئے دور کا آغاز

کراچی (جنگ نیوز) اسپین کے 20 سالہ کارلوس ایلکاریز کی یوایس اوپن اوراب ومبلڈن چیمپئن شپ میں فتح کے بعد ماہرین اسے ٹینس کے نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔ اتوار کی شب فائنل میں انہوں نے 7مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ کو شکست دی تھی ۔ سال 2002 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب ٹینس کے بگ فور یعنی راجر فیڈرر، رافیل نڈال، نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے علاوہ کسی کھلاڑی نے ومبلڈن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ بگ فور میں شامل راجر فیڈرر ریٹائر ہوچکے، برطانوی اینڈی مرے میں ماضی جیسا دم خم نہیں رہا، جبکہ انجریز کے سبب رافیل نڈال اب شاید ہی ٹینس کورٹس میں واپسی کرسکیں۔ ایسے میں صرف 36 سالہ جوکووچ ہی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ لیکن ان کا سحر بھی اب ٹوٹ رہا ہے۔