اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مرکز میں علاقائی اقدامات کو آگے بڑھانے اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے افغانستان فریدون ہادی سینیرلیو اوغلو کے ساتھ ملاقات میں اعلیٰ ایرانی سفارت کار نے افغانستان میں جامع حکومت کے قیام اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کو اہم قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں چیلنجز کے حل کیلئے علاقائی اقدامات کی حمایت پر بھی زور دیا۔