• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کو مقبولیت نہیں ملے گی، قبولیت حاصل ہوگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پی ٹی آئی کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے.

پرویز خٹک کا دعویٰ، کیا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پرویز خٹک کو مقبولیت نہیں ملے گی لیکن قبولیت حاصل ہوگی،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ جو بھی ہو اس کی دیانتداری پر سوال نہیں ہونا چاہئے۔ 

سلیم صافی نے کہا کہ پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے خاتمے کا دعویٰ درست نہیں ہے.

 پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانا پی ٹی آئی کے خاتمے کا آغاز ہے، پرویز خٹک کو مقبولیت نہیں ملے گی لیکن قبولیت حاصل ہوگی، ہر ہفتے دو تین رہنما پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوتے رہیں گے، ان لوگوں اکثریت وہ ہے جنہیں تحریک انصاف میں لایا گیا تھا اب پرویز خٹک کے پاس لے جایا جارہا ہے، مالاکنڈ ڈویژن سے محمود خان کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت حیران کن ہے۔

اہم خبریں سے مزید