لاہور (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں‘بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا‘جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسر، ڈاکٹر، انجینئر ملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتا ہے‘سیاست کے آخری اوور شروع ہونے والے ہیں، جنہوں نے کسی کے ساتھ ہاتھ کیا اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ (ن) لیگ، پی پی پی اور فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے‘ ان کے خواب آنسوؤں میں بہہ جائیں گے۔