• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی بارکھان اور ڈیرہ غازی خان قومی شاہراہ پر کارروائی

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ضلع بارکھان اور ڈیرہ غازی خان قومی شاہراہ پر ناقص خوراک کی فراہمی پر کریک ڈاؤن ، قوانین کی خلاف ورزی پر 6 گوشت کی دکانیں ،ایک بیکنگ یونٹ سربمہر جبکہ 10 سے زائد متفرق خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق میٹ اینڈ پولٹری شاپس کو بارہا اصلاحی نوٹسز کے باوجود صفائی کی انتہائی خراب صورتحال ، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال ، قصابوں کی ذاتی صفائی کی ابتر حالت ، بڑی مقدار میں ذخیرہ کردہ گوشت کی غیر صحت بخش اسٹوریج سمیت مختلف وجوہات پر سیل کیا گیا۔سربمہر کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف پروڈکشن میں مضر صحت اجزاء کی مکسنگ اور مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ جرمانہ کئے گئے ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ، صارفین کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی گندا و غیر صحت بخش پایا گیا جبکہ جنرل اسٹورز و بیکرز سے زائد المیعاد خوردنی مصنوعات اور کم آیوڈین ملا نمک برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف اور مراکز مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ دوران معائنہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کے ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ سے مزید