کوئٹہ(پ ر) اے این پی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ نے لورالائی میں قرآن مجید کو جلانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی میں قرآن مجید کی توہین پر صوبائی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے،حکومت واقعہ کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔