کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر سعید سربازی کی قیادت میں ایرانی قونصل خانے میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کے پاس ایران سے تجارت کیلئے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے، ایرانی قونصل جنرل نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحافتی وفود کے دوروں کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔