پشاور(نمائندہ جنگ ) حیات آباد کے قریب FCگاڑی پر خودکش حملے میں6اہلکارزخمی ہوگئے حیا ت آبادپشاورمیں خو د کش حملہ آ ور نے با رودی مو اد سے بھری کار فر نیٹر کو رکی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں6اہلکارزخمی ہوگئے ہیں ،دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ حملہ آور کی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ دھما کہ سے ایف سی کی گاڑی بھی مکمل طور پرتبا ہ ہو گئی دھماکے کی آوز دورتک سنی گئی اور قریبی عما رتوں کے شیشے بھی ٹو ٹ گئے،برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں دہشت گرد خودکش حملہ آور سمیت 2 افراد مارے گئے جبکہ مبینہ طور پر حملے کی ذمہ داری حال ہی میں بننے والی ایک نئی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں متاثر ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اورکرائم سین سے مبینہ خو د کش حملہ آور کے جسمانی اعضاءبھی برآمد کرلیے گئے ہیں اورگاڑی کے انجن اور دوسرے سامان کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے یہ دھماکہ منگل کے روز دوپہر کے بعد اس وقت ہوا جب فیز6 شلمان پارک کے قریب ایک موٹرکار ایف سی کی گاڑی کے نزدیک پھٹ گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں خودکش حملہ آور سوار تھا اور بارود بھی گاڑی کے مختلف حصوں میں نصب تھا۔زورداردھماکہ سے پھٹنے کے بعد ایف سی کی گاڑی میں سوار6اہلکار زخمی ہوگئے ا س ضمن میںحاصل کی گئی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی گئی ۔ جبکہ ریسکیو 1122کے مطابق دھماکے میں 8اہلکار زخمی ہوئے جن میں ہدایت، زاہد، شیراز، حسین، وہاب، متقی،اسحاق اور سیف اللہ شامل ہیں جن میں دو کو مر ہم پٹی کرا نے کے بعد فا رغ کر دیا گیا۔