• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 26جولائی تک توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی۔ منگل کو سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ مقدمے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ اس پر فاضل عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت26 جولائی تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید