• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس پشاور میں سمسٹر خزان کیلئے داخلوں کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس پشاور میں سمسٹر خزان 2023کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا گیا شیڈول کے مطابق داخلے 15جولائی سے شروع ہورہے ہیں خزان سمٹر کے داخلوں کا یہ پہلا مرحلہ جس میں میٹرک۔میٹرک درس نظامی۔ایف اے۔ایف اے درس نظامی کے داخلے فاصلاتی نظام تعلیم کے طریقہ تدرس پر ہونگے ۔ جس میں گھر بیھٹے طلباء وطالبات اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں جبکہ بی ایس۔ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز فیس ٹو فیس حاصل کرسکتے ہیں۔علامہ اقبال ریجنل کمپس کے ساتھ پانچ اضلاع پشاور۔مہمند۔ خیبر۔چارسدہ۔نوشہرہ منسک ہیں ۔مذکورہ علاقوں کے داخلے کے خواہش مند طباء و طالبات داخلے فارم اپنے اپنے علاقوں کے مختص کردہ سیل پوائنٹس۔اور ائن لائن داخلہ پر کرسکتے ہیں ضلع خیبر اور مہمند کے طلباء وطالبات کے لئے میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ نوشہرہ۔چارسدہ۔اور پشاور کی وہ طلباء وطالبات جن کی عمر 13 سال سے 18 سال کے درمیان ہے وہ بھی میٹرک کے پروگرام میں مفت داخلہ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ متحقین کے لئے وظائف کا اجراء بھی کیا جاتا ہے۔
پشاور سے مزید