• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالائق ٹولے نے مجھے تماشہ بےنقاب کرنیکا موقع دیدیا، عمران خان

‏اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ محض مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کی غرض سے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے (مجھے مورودِ الزام ٹھہرانے) کے خبط میں مبتلا مجرموں کے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔

سائفرسے متعلق اعظم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ انہوں نے مجھے سائفر والے تماشے کو پورے اہتمام سے بےنقاب کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایماندار آدمی ہیں ، جب تک ان کے منہ سے نہیں سن لیتا نہیں مانوں گا آج میں کسی لگی لپٹی کے بغیر تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے 17 برس میں (پہلی مرتبہ) بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایک حکومت کا تختہ الٹنے اور ان مجرموں، جو ملک کو تباہی کے گھاٹ اتار چکے ہیں

 کو اقتدار میں لانے کیلئے ایک سازش رچائی گئی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ تفصیلات ٹیلی ویژن پر چلنے والے کسی بھی ڈرامے سے بڑھ کر دلچسپ اور سحر انگیز ہوں گی۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایماندار آدمی ہیں ، جب تک ان کے منہ سے نہیں سن لیتا نہیں مانوں گا۔ 

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بائیو میٹرک کرانے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ آئے تھے جہاں سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بائیو میٹرک کرائی اور واپس روانہ ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید