اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز پریس روم کا دورہ کیا۔ کورٹ رپورٹرز نے پریس روم آمد پرانہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر رجسٹرار سردار طاہر صابر ، پرسنل سیکرٹری نور مرزا ، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر رضوان قاضی ، نائب صدر فرح مہ جبین ، سیکرٹری حسین احمد چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات امبرین علی ، سابق صدر اسد ملک ، اویس یوسفزئی ، ثاقب بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں کیسز جلد نمٹانے کی پالیسی لا رہے ہیں ۔