کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ عزاداران کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی اور شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے دوران صفائی کے حوالے سے افسران، زون انچارج، سینٹری انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ عملے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں انجینئر اشفاق بادینی، انجینئر سرور زہری، سعادت اللہ کاکڑ سمیت زون انچارج ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران صفائی کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دی گئی، جبار بلوچ نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ عزاداران کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی اور شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ہزارہ ٹاؤن، مری آباد، علمدار روڈ اور جلوس کے مقررہ راستوں پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں 56 امام بارگاہ ہیں جن کے ارد گرد صفائی برقرار رکھی جائے، جن علاقوں سے ماتمی جلوس بر آمد ہونگے وہاں اور مقررہ راستوں پر ایک روز قبل ہیوی مشینری کے ذریعے صفائی کروائی جائے، ملبے کو ٹھکانے لگایا جائے ۔