پشاور(این این آئی)سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کا دورہ کیا۔سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے باہر اضلاع سے محرم سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں کی رہائشی انتظامات اور ان کو فراہم کی جانی والی خوراک اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے محرم ڈیوٹی سے متعلق پولیس افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے تھانہ خان رازق شہید میں قائم کیمرہ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی عبدالسلام خالد نے جدید کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے اندرون شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں 13500پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،تمام روٹس اور دیگر اہم و حساس مقامات کی 200سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائیگی۔ ماتمی جلوسوں کو تھری لییر سکیورٹی فراہم کرنے کیساتھ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جائے گی۔((396)خبرنمبر)