پشاور (جنگ نیوز) محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوئم) ہری پور فراز قریشی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے ہمراہ پولیس چوکی شاہ مقصود میں چنگی بانڈی سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کی جس میں ایس ایچ او ، چوکی انچارج، معززین اور اہل تشیع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تمام معاملات پر اتفاق رائے کرتے ہوئے علاقے کے امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی۔