کراچی(اسٹاف گلشن معمار تھانے کی حدود سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں گٹر کی صفائی کے لیے جانے والے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حلات غیر ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ بخت عالم ولد پیر رحمان اور 30سالہ حضرت اللہ ولد نواز خان کے نام سے ہوئی ۔ بعد ازاں دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ موت کی تصدیق کے بعد ورثاء بغیر کارروائی کے لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ تیسرے شخص کو طبی امدادا دینے کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔