• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی زراعت اور تعمیراتی شعبے پر نئے ٹیکس کی تردید

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے ایک بارپھر زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 30جون 2023تک جو ٹیکس لگائے جاچکے ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔ ہفتہ کواپنے ایک ٹوئٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے کل قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کے تحت حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ اس وضاحتی بیان کو غلط اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید