لاہور (کرائم رپورٹر،صباح نیوز،جنگ نیوز) گریڈ 20کے پولیس افسر ڈی آئی جی شارق جمال لاہور میں نجی فلیٹ پر پراسرار طور پرمردہ پائے گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش ڈی ایچ اے فلیٹ نمبر104اے تھانہ نشتر کالونی کی حدود سےملی ،پولیس نے ایک مرد اور خاتون کو حراست میں بھی لیا ،انہوں نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے باہر بھیجا ، وہ واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا، ان کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے،ڈی آئی جی شارق جمال لاہور ڈیفنس کے رہائشی تھے مگر ان دنوں وہ نجی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے،انہیں ہسپتال لایا گیا تو منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، ہسپتال لانیوالی خاتون قرۃ العین کے بیان کے مطابق شارق جمال کی طبعیت ادویات سے رات دس بجے خراب ہوئی، حالت غیر ہوئی تو بارہ بجے اسپتال لیکر پہنچی،جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ،پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، متوفی کا پوسٹ مارٹم کرواکے جسمانی اعضاء کے نمونے اور جائے وقوعہ سے مختلف برتن اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔