• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کا ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، بچے اور کاروبار باہر، سراج الحق

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اس ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ، ان کے بچے اور کاروبار باہر اور یہ صرف یہاں اقتدار کے لیے موجود ہیں جبکہ ہمارا جینا اور مرنا اس ملک کے ساتھ ہے ،ہماری غیرت یہ گوارا نہیں کرتی کہ ملک کو مسائل میں چھوڑ کر لندن ، امریکا بھاگ جائیں ،بلوچستان میں امن اور خوشحالی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان میں جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ غربت ہے ، وزیراعظم 12 اگست سے قبل بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بلائیں اور مقامی عمائدین سے مشاورت کریں ، اگر ایسا نہ ہوا تو جماعت اسلامی بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے قومی مشاورت کا آغاز کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوئٹہ میں بلوچستان کے مسائل پر قومی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید