• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت اور نفرت کوہوا دیتے ہیں، بلاول، ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے بات کی ہے، ہم نے مشترکہ طور پر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھنانے فعل کی مذمت کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کو کسی بھی بہانے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور دیگر او آئی سی ملکوں سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید