کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں وڈھ کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے وڈھ جانے والا مصالحتی وفد کوئٹہ پہنچ گیا ۔ چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں جمعہ کو وڈھ جانے والے مصالحتی وفد میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ، سردار ظفراللہ خان گچکی ، سابق صوبائی وزیر اسماعیل گجر ، ارباب رب نواز کاسی ، قاری اختر شاہ کھرل ، حاجی محمد انور شاہوانی ، رحیم ترین ، حاجی شکر خان بنگلزئی ، ارباب عابد کاسی ، شہزاد مینگل ، رئیس نادر مگسی ، مجاہد عبداللہ رئیسانی ، حاجی گل بنگلزئی ، عبدالغفار سومرو سمیت مستونگ ، قلات ، سوراب اور خضدار کے عمائدین و معززین شامل تھے ۔