کابل (جنگ نیوز)افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ داعش کے رہنما عراق، شام اور لیبیا سے ملک منتقل ہوئے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ یہ کسی کے لیے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ داعش کے رہنما اور داعش کے تربیت یافتہ دستے حالیہ مہینوں میں عراق، شام اور لیبیا کے کچھ حصوں سے افغانستان منتقل ہوئے ہیں،یہ ان چیلنجوں میں سے ایک ہے جو افغانستان میں موجودہ حکمران ادارے اور طالبان کو درپیش ہیں۔افغانستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ داعش کے کمانڈر عراق، شام اور لیبیا سے افغانستان منتقل ہو گئے ہیں۔ قبضے کے دوران اور اس کے بعد طالبان کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے ساتھ اہم اور جاری لڑائی میں حصہ لیا، جس سے گروپ کی تباہی پھیلانے کی صلاحیت کم ہوگئی۔