ملتان (سٹاف رپورٹر)سا بق چیئر مین یو نین کو نسل 10رانا امجد نے لاہور میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور منی لانڈرنگ کیس میں سرخرو ہونے پر مبارکباد دی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ جیت ہمیشہ حق اورسچ کی ہو تی ہے جن لوگوں نے ہمارا برا چاہا آج وہ خود کہاں ہیں، جن لوگوں نے ہمارے لیے گڑھا کھودا تھا، آج وہ خود اس گڑھے میں گر گئے ہیں، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے ۔