پشاور ( وقائع نگار) چیئرمین گلہبار عمران نوید نے کہا ہے کہ گلبہار رشید ٹاؤن کا ٹیوب ویل کی مشین دو دن سے خراب ہے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے مسجدوں میں بھی پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے مشین وائینڈنگ کیلئے گئی تھی ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس مناسب بندوبست نہیں جب ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ سے پانی کا ٹینکر مانگا تو وہ بھی خراب نکلے اوردو دن تک انہیں ٹینکر بھی مہیا نہیں کی عمران نوید نے کہا ہم نے عیدالاضحی کے موقع پرانکو انعامات سے بھی نواز لیکن اسکے باوجود ڈبلیو ایس ایس کا واٹرسیکشن عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہے انہوںنے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے مطالبہ کیا کہ ڈبلیو ایس ایس افسران کے خلاف ایکشن لیں کیونکہ دو دن سے گلہبار میں ٹیوب ویل خراب ہے لیکن ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو سے لیکر زونل منیجر ٹھیکیدار اور واٹر سیکشن کے سپروائزر تک نے خاموشی اختیار کی ہوئیہے اور غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے مطالبہ کیاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو فنڈ ز جاری نہ کئے جائیں کیونکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو عوا م کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں