• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ایران کا بینکوں میں تعاون و بینکاری امور طے کرنیکی کوششوں پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) پاکستان اور ایران نے بینکوں کے مابین تعاون اور بینکاری امور کو طے کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیا ہے اس حوالے سے دونوں ممالک کے مرکزی بنکوں کے سربراہوں کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا،ڈاراورایرانی سفیر کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ،وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور رشتے قائم ہیں اس بات پر اتفا ق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایران کے سفیر کے مابین اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا ،ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی،ایرانی سفیرنے باہمی تعاون کے امکانات پر زور دیا، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں موجودہ حکومت کے تعاون اور حمایت کو سراہا ۔
اہم خبریں سے مزید