• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ان کی طرف سے سخت ایکشن صوبہ بھر میں لئے جانے کے اعلان کے بعدچینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ایکس مل ریٹ میں 5روپے اور ریٹیل قیمت میں 10روپے کلو کی کمی ,17جولائی کو چینی کے ریٹیل ریٹ 160روپے کلو تک جا پہنچے تھے جو 24جولائی کو 150روپے کلو تک نیچے آئے ہیں جبکہ ایکس مل ریٹ 17جولائی کو جنوبی پنجاب میں 134روپے 50پیسے کلو وسطی پنجاب میں 136روپے 50کلو اپر سندھ میں 135روپے 50پیسے کلو لوئر سندھ میں 137روپے 50پیسے کلو خیبرپختونخوا میں 135روپے 50پیسے کلو تک چلے گئے تھے مگر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے واننگ ملنے پر 24جولائی کی شام چینی کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ سنٹرل پنجاب میں 132روپے کلو جنوبی پنجاب میں 129روپے کلو بالائی سندھ میں 130روپے 75پیسے کلو لوئر سندھ میں 132روپے کلو اور صوبہ خیبرپختونخوا میں 131روپے 50پیسے فی کلو ہو گئے ہیں اس طرح نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی نگران حکومت کی طرف سے سخت ایکشن لینے کے فیصلے کے نتیجے میں ایک ہفتے میں شوگر ملوں نے چینی کے بڑھتے ہوئے ایکس مل ریٹ نہ صرف روک دیئے بلکہ ان میں 5روپے کلو کمی کر دی ہے۔ ریٹیل چینی کی قیمتیں جو مسلسل بڑھ رہی تھیں وہ 160روپے سے کم ہو کر 150روپے کلو تک آ گئیں۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت یومیہ اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید