کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مو لانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا چناؤ مشاورت سے ہوگا اس سلسلے میںایک پارٹی فیصلہ نہیں کرسکتی ، ہوسکتا ہے نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام کا مسلم لیگ (ن) فیصلہ کرچکی ہو لیکن پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کی تحلیل کب اور نگران وزیراعظم کون ہوکیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ہو سکتا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر مسلم لیگ متفق ہو چکی ہو لیکن پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا اس سلسلے میںایک پارٹی فیصلہ نہیں کر سکتی۔بیان میں کہا گیا کہ شوکت عزیز ، حفیظ شیخ ، معین قریشی اور رضاباقر جیسے امپورٹڈشخص نگران وزیراعظم نہیں ہوگا،چند دنوں میں مشاورت ہو گی اور پھر متفقہ فیصلہ سامنے آئیگااس بابت کوئی جلدی نہیں ہے۔