کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبرکرائم کوئٹہ سرکل نے زونکی رام روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی رہائشی خاتون نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک شخص میری قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں مجھے بلیک میل کر رہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبرکرائم کوئٹہ سرکل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز کوئٹہ کے پوش علاقے زونکی رام روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ثاقب اقبال کو گرفتار کرکے دو موبائل اورتین سم قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں موبائل فون فرانزک لیب بھجوادیں ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے میں ایف آئی اے سائبرکرائم کوئٹہ سرکل خواتین کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔