• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان کے دورہ پر آئینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئینگے جہاں وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔ دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کیلئے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید