کراچی(نیوزڈیسک)چین نے چن گانگ کو برطرف کرکے سینئر سفارت کار اور سابق وزیرخارجہ وانگ ژی کو ایک مرتبہ پھر وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے چن گانگ کو ایک ماہ تک پراسرار غیرحاضری کے بعد منصب سے ہٹا دیا ہے، جس کے لیے انہیں ایک سال قبل منتخب کیا گیا تھا، ان کی جگہ سابق وزیرخارجہ کو دوبارہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ کے سابق معاون اور امریکا میں چین کے سابق سفیر 57 سالہ چن گانگ کو گزشتہ برس دسمبر میں بڑی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن وہ 25 جون سے منظر عام پر نظر نہیں آئے اور وہ آخری مرتبہ بیجنگ میں چین کے دورے پر موجود سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران نظر آئے تھے۔