• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، باپ نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کرکے مار ڈالا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں باپ نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےجان سے مار ڈالا۔ ملزم عثمان بچے چاند علی کو قتل کرنے کے بعداسکی لاش پاکپتن لے گیا تھا۔ پولیس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر لاہور لے آئی اور ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دیا گیا ہے۔ملزم عثمان کا 20 روز قبل ہی مقتول بچے چاندعلی کی والدہ سے نکاح ہوا تھا ۔ عثمان چاند اور اس کی بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔گزشتہ روز بھی بچوں پر تشدد کر رہا تھا کہ چاندبرداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اہم خبریں سے مزید