اجزاء: گوشت(بون لیس) ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، دھنیا (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، گندم ایک پاؤ، دال ماش ایک پاؤ، دال چنا ایک پاؤ، تیل ایک پاؤ، لہسن ادرک (پیسٹ) تین چائے کے چمچے، نمک چائے کے تین چمچے، دال مسور ایک پاؤ، پسی ہوئی مرچ تین چائے کے چمچے، پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوادھنیا ایک چائے کا چمچہ،دال ارہر ایک پاؤ۔
ترکیب: گندم اور تمام دالوں کو الگ الگ ابال لیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام مسالے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔
اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام مسالے اور گندم ڈالیں۔ اچھی طرح ہلائیں یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائیں۔ گرم سالہ، بقیہ مسالہ، پیاز، لیموں، ادرک ، اور ہری مرچ ڈال کر سرو کر یں۔