• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ڈسٹرکٹ بار کاصحافی شاکر اللّٰہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے صحافی شاکر اللہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی ظاہر کی۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار پشاور کے صدر اشفاق خلیل نے کی۔ جس میں وکلاء کو درپیش مسائل کے فوری حل کے بارے میں تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ اس موقع پر صحافی مرحوم شاکر اللہ کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں سینیئر صحافی شاکر اللہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئ۔
پشاور سے مزید