• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب، نگراں حکومت کو بااختیار بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نگراں حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ‘نگراں حکومت کو بااختیار بنانے پر اتفاق ہوگیا‘ نگران حکومت اور نگراں وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹر تاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وزیر قانون نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں آرٹیکل 230سے متعلق ترامیم پر بات چیت کی گئی اور نگران حکومت کے اضافی اختیارات کو لے کر اتحادیوںکے تحفظات کو دور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگراں حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کرلیا ۔

اہم خبریں سے مزید