• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا پولیس قبضہ میں لی گئی دو بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پولیس قبضہ میں لی گئی دو بلٹ پروف گاڑیاں واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔انہوں نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 31 مئی کو پولیس نے رات تین بجے سرچ وارنٹ کے بغیر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا ، گھر پر موجود ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واپس جاتے ہوئے ایک لائسنس والی گن اوردو بلٹ پروف گاڑیاں زبردستی قبضہ میں لے لیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا مگر ایس ایچ او نے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید