• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیر ہمارا اثاثہ، گوادر عالمی کاروباری مرکز بننے جارہا ہے، آرمی چیف

گوادر(آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرنے گوادر کے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر ایک بین الاقوامی کاروباری مرکز بننے جارہا ہے اور گوادرکے مقامی ماہی گیر ہی ہمارا اصل اثاثے ہیں اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے گوادر کے مقامی ماہگیروں سے ملاقات بھی کی اس دوران کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور اور دیگر فوجی افسران بھی موجود تھے، چیف آف آرمی اسٹاف نے گوادر مقامی ماہگیر کمیونٹی میں ماہی گیری کی جالیں اور دیگر آلات تقسیم کیے۔ دریں اثنا وزیراعظم میاں شہبازشریف نے تقریب میں گوادر کے مقامی ماہی گیروں میں امدادای چیک بھی تقسیم کیے ۔
اہم خبریں سے مزید