اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چین نے رواں ہفتے وزیر خارجہ چن گانگ کی برطرفی سے متعلق ہونے والے تبصروں کو ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتی ہیں کہ چین کی وزارت خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں شفاف ہے اس پر ترجمان نے اصرار کیا کہ چین نے عہدیداروں کی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں معلومات بروقت جاری کی ہیں ہم نے اس معاملے کی بدنیتی پر مبنی تشہیر کی مسلسل مخالفت کی ہے چن کانگ کی جگہ ایک تجربہ کار سفارتکار وانگ یی نے لے لی ہے جو ان سے پہلے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جنہوں نے چینی حکومت کے درجہ بندی میں انکو پیچھے چھوڑ دیا ہے چین نے چن کانگ کی برطرفی کے بارے میں کوئی وضاحت پیش کی نہ ہی بتایا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے انہیں عوام میں کیوں نہیں دیکھا گیا ، ترجمان ماؤ ننگ نے کہا میں آپکو بتا سکتی ہوں کہ چین کا سفارتی کام ہمیشہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نگرانی اور متحد قیادت میں انجام دیا گیا ہے سابق وزیر خارجہ کا نام وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔