اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پولیس قبضہ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشیداحمد کے وکیل سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی گئی گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور مس کنڈکٹ اور اختیارات کے غلط استعمال پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔