• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہی میرا نظریہ ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے، بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا نشانہ بنا ، صوبہ نے دیگر وفاقی اکائیوں کے مساوی ترقی نہیں کی جو باعث شرم ہے، جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے، جب انکی اورانکے بچوں کی زندگی میں بہترتبدیلی آئیگی تو وہ ترقی کے مالک اورحصہ داربن جائیں گے ،ترقی کے حوالہ سے میرانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے، لوگوں کی سماجی اورمعاشی ترقی وبہبودہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے ، ۔وزیراعظم نے کہاکہ کل انہوں نے وفاقی وزرا ، آرمی ونیول چیف، گورنر اوروزیراعلیٰ بلوچستان اورحکومتی افسران کے ہمراہ گوادرمیں اہم دن گزارا، ہم نے ترقی، بنیادی ڈھانچہ اورتعلیمی منصوبوں کے ایک سلسلہ کا سنگ بنیادرکھا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید