• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EASA کی لاہور، کراچی میں FL 260 سے نیچی پرواز نہ کرنیکی ہدایت

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) یورپی ایوی ایشن ایجنسی (EASA) کی لاہور اور کراچی کیلئے FL 260 سے نیچی پرواز نہ کرنے کی ہدایت۔ EASA نے پاکستان میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر لاہور اور کراچی میں FL 260 سے نیچی پرواز نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ائر لائنز پر یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ ایجنسی نے اپنی تازہ ترین ایڈوائس میں کہا ہے کہ پاکستان میں FL 260 سے نیچی پرواز کرنے پر سول ایوی ایشن کو مسلسل خطرات لاحق ہیں، اس کے علاوہ کشمیر کاعلاقہ سرحدی تنازعہ کا علاقہ ہے، جہاں فوجی آپریشن کے اکادکا واقعات، خاص طورپر فوجی کارروائیوں میں اچانک اضافے کے امکانات کے پیش نظر سول ایوی ایشن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ ایجنسی نے ائرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے خطرات سے متعلق تجزیئے میں نیشنل اتھارٹی کی جانب سے دیئے گئے مناسب مشوروں میں اس مشورے کو بھی شامل کرلے۔ ایجنسی نے فرانس اور جرمنی کی ائرلائنز کو گزشتہ سال دیئے جانے والے مشوروں کا حوالہ بھی دیا ہے۔ ایجنسی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی ائرلائنز کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا اور 24,000 فٹ سے نیچی پرواز نہ کرنے کو کہا تھا۔ ایجنسی نے پاکستان کے اندر یا باہر پروازوں پر کسی حملے یا حملے کے خطرےکا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کا اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، جو یورپ اور پوری دنیا میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے، رولزبنانے، معیار طے کرنے اور گائیڈنس جاری کرنے کا کام کرتا ہے اور طیاروں کی پرزوں اور اکیوئپمنٹس کی منظوری دیتا ہے اورایوی ایشن کے تمام شعبوں سے متعلق اداروں کی نگرانی کرتا ہے۔

یورپ سے سے مزید