اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشہ بنے مگر انتظامات مکمل ہیں‘ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر آگے بڑھنے کا پلان بھی تیار تھا‘تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گی‘ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالناہے، ملکی مفادکی خاطرتمام سیاسی جماعتوں کوایک ہونا ہوگا۔