• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشان پاکستان سب سے زیادہ چین کی 5 اعلیٰ ترین شخصیات کو دیا گیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان کا آغاز 19مارچ 1957ء میں کیا گیا۔

 نشان پاکستان سب سے زیادہ چین کی 5اعلیٰ ترین شخصیات کو دیاگیا شاہ ایران‘ ملکہ الزبتھ‘ صدر ٹیٹو‘ مرارجی ڈیسائی‘ نیلسن منڈیلا‘ آکی ہیٹو‘ مہاتیر محمد‘ سلطان قابوس بھی شامل ہیں۔

 26مئی 2019ء کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب صدر وانگ قیشان کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا مگر بوجوہ اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان 26مئی 2019ء کی تاریخی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

 21اپریل 2015ء کو چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا تو اس تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی موجود تھے۔

 اس سے پہلے 22مئی 2013ء کو عوامی جمہوریہ چین کے پریمیر لی قیانگ کو ایوان صدر میں نشان پاکستان سے نوازا ٍگیا۔ 

نشان پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی چین کی چوتھی شخصیت جن کو 24نومبر 2006ء کو نشان پاکستان سے نوازا گیا وہ اُس وقت کے چین کے صدر ہوجن تاؤ ہیں جبکہ10اپریل 1999ء کو نشان پاکستان پانے والی پانچویں شخصیت چین کے پریمیر لی پنگ ہیں جنہوں نے 10اپریل 1999ء کو نواز شریف حکومت میں صدر پاکستان کے ہاتھوں سے نشان پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔

اہم خبریں سے مزید