پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور زبیر علی نے کہاہے اللہ تعالی کا شکر اداکرتاہوں کہ محرم ا لحرام خیر وعافیت سے گزر گیا اور پشاور میں محرم ا لحرام مثا لی امن اور یکجہتی کیساتھ گزرنے پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر سید وقاص علی شاہ ‘ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ‘ ڈائریکٹرویسٹ ریاض اعوان ‘فوکل پرسن انجینئر محمد ریاض خان ‘دیگر افسروں ‘ پولیس ‘ضلعی انتظامیہ کے افسروں ‘ ڈ بلیو ایس ایس پی ‘ ریسکیو1122 ‘ پیسکو ‘تاجروں ‘سول سوسائٹی اور دیگر ا داروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے محرم الحرام کے د س دن تک تمام افراد نے ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کردار اداکیااور دن رات ڈیوٹی سرانجام دی جس کی وجہ سے محرم الحرام بخیر وعافیت گزر گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور تمام اداروں نے دل جوئی کے ساتھ کام کیا اور کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ٖجس پر دل کی گہرائیوں سے انکا شکریہ اداکرتاہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔اسکے ساتھ تاجروں اور عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوںجس میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند رکھی اور حکومت کی بھر پور سرپرستی کیں جس پرانکا بھی شکریہ اداکرتاہوں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح اتفاق و اتحاد کے ساتھ ملکر بھائی چارے کیساتھ تمام امور نمٹائے جائینگے۔