کراچی(نیوزڈیسک)چین کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شی جن پنگ نے آج وینگ ہوبن کو روایتی اور جوہری میزائلوں کی فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔وینگ ہوبن بحریہ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہیں جنہیں پی ایل اے راکٹ فورس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ فورس کے سیاسی کمشنر شو شیشینگ ہونگے، دونوں عہدیداران جنرل رینک کے ہوں گے۔ وینگ ہوبن نے بحریہ میں بطور ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔