پشاور(وقائع نگار) سیلاب میں بہہ جانیوالا ضلع چارسدہ کا منڈہ پُل ایک سال گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہ ہوسکا جسکے باعث اہلیان علاقہ کو امد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلیان علاقہ نے عندیہ دیا ہے کہ ایک ہفتہ میں پل پر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں مہمند ڈیم کی آمد و رفت سمیت بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا علاقہ مکینوں کے مطابق منڈہ پل کو سیلاب میں تباہ ہوئے ایک سال گزر چکا ہے،طلبہ،مریضوں اور لوگوں کو معمول کے آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہزاروں افراد کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے سے وہاں چلنے والی کشتیاں بھی بند ہے جس سے مقامی افراد کی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے