پشاور(وقائع نگار) انجمن امداد باہمی ملگری زمینداران نوشہرہ نے جہانگیرہ اکوڑہ خٹک میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی مظاہرین کی قیادت انجمن امداد باہمی ملگری زمینداران کے صدر ربنواز خٹک کر رہے تھے جس میں مختلف علاقوں کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحصیل جہانگیرہ اکوڑہ خٹک میں گزشتہ چند ماہ سے چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔