کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ، نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے محمد ارسلان ایڈووکیٹ پر تشدد اور حبس بےجا میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے وکلاء کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام عوام کے ساتھ کیسا ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ گذشتہ روز سی ٹی ڈی اہلکاروں نے محمد ارسلان ایڈووکیٹ کو اپنے آفس میں ایک گھنٹہ حبس بےجا میں رکھا اور دہشت گردوں والا رویہ اختیار کرکے آنکھیں باندھ کر کے بٹھایا گیا۔ سی ٹی ڈی والوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بلا وجہ بھائی کے دکان سے اٹھا کر لے گئے جو کہ سراسر ناجائز عمل ہے۔جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اعلی حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کے وہ اپنے اہلکاروں کو تہذیب سیکھائیں اس رویے سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا اب شعور اور آگاہی کا دور ہے یہ روایہ نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہےکہ آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔