کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق عدالت میں پیشی پر تیار، چیئرمین پی ٹی آئی سے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدی تھی، عدالت نے گواہی کیلئے بلایا تو پیش ہوں گا .
عمر فاروق کی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو ، توشہ خانہ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں گواہی کیلئے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کے مشیر شہزاد اکبر جانتے تھے کہ وہ گھڑیوں کے شوقین ہیں.
انہوں نے رابطہ کیا اور فرح گوگی گھڑی لے کر ان کے پاس آئیں، جب تصدیق کیلئے متعلقہ برانڈ کے شوروم سے رابطہ کیا تو وہاں سے پتا چلا کہ یہ اصلی گھڑی ہے جو سعودی فرمانروا نے آرڈر پر بنوائی تھی، قیمت کے سوال پر کہا کہ ایسے ماڈل انمول ہوتے ہیں اور کمپنی کے اسٹاف کو بھی ایسی گھڑیوں تک رسائی نہیں ہوتی۔