لاہور(نمائندہ جنگ)جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ طلب کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو 4 اگست جمعہ کے روز جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ سمیت تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔